آپ کے نئے شہر میں آپ کی آبادکاری میں مددکیلئے ٹورانٹو پبلک لائیبر یری بہت سی خدمات پیش کرتی ہے، جو تمام مفت ہیں۔
مندرجہ ذیل کیلئے ہمارے پاس تشر یف لائیں:
- ایک عددلائیبر یری کارڈ حاصل کر یں۔ یہ مفت ہے۔ آپ کو صرف 2 عدد شناختوں کی ضرورت ہے، جن میں سے ایک پر آپ کا نام اور پتہ درج ہو
- کمپیوٹر استعمال کر یں جو انٹرنیٹ تک رسائی، ورڈ پراسیسنگ اور بہت سے ڈیٹا بیسز کے ساتھ 100 لائیبر یری برانچوں میں دستیاب ہیں
- لائیبر یری کی تمام برانچوں میں مفت وائی فائی سے منسلک ہوں
- کسی برانچ میں ذاتی طور پر جاکر یا آن لائن کتابیں، فلمیں اور بہت کچھ عار یتا حاصل کر یں۔ لائیبر یر یوں میں 40 ز بانوں سے زائد میں مواد موجود ہے
- کسی آبادکاری کے ورکر سے ملاقات کر یں جو ملازمت تلاش کرنے، ڈرائیونگ لائسینس حاصل کرنے اور بہت سے دوسرے کاموں میں آپ کی مدد کر سکتی/ سکتا ہے
- انگر یزی سیکھنے اور اس کی مشق کرنےکیلئے کلاسوں میں حاضری دیں
- بالغ افراد اور بچوں کیلئے الیکٹرونک وسائل کا ایک سلسلہ ڈاؤن لوڈ کر یں جس میں انگر یزی بطور ثانوی ز بان کا مواد بھی شامل ہے
- متعدد موضوعات پرمشتمل ہمارے پروگراموں میں تشر یف لائیں، جن میں ایک چھوٹا کارو بار کیسے شروع کیا جائے، بچوں کیلئے اسٹوری ٹائم، اور ملازمت کی تلاش شامل ہیں
- 100 برانچوں میں لائیبر یری کے عملے سے رابطہ کر یں۔ ہم آپ کے سوالات کو خوش آمدید کہتے ہیں اور آپ کی مدد کرنے کے منتظر ہیں۔ ہمیں بہت سی ز بانوں کے ترجمانوں تک رسائی حاصل ہے
ٹورانٹو پبلک لائیبر یری میں ہم سب آپ سے جلد ملاقات اور آپ کی کامیابی کیلئے بہت سے وسائل کو آپ کے ساتھ بانٹنے کے منتظر ہیں!